بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا، جبکہ چند اہلکار محفوظ رہے اور ایک اہلکار کو بازیاب بھی کرا لیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی حکام نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
