کراچی میں واٹر ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی اہلیہ نے ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف 13 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متوفی خاندان کا واحد کفیل تھا، جس کی وفات کے بعد اہلِ خانہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ وکیل کے مطابق دعویٰ جان لیوا حادثات سے متعلق قانون کے تحت دائر کیا گیا ہے۔
