اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں ایک دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک جبکہ چار اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ فوج کے مطابق واقعہ قصبہ مجدل زون میں پیش آیا، جبکہ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
