کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدامِ قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ملزم شاہ زیب کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے دو مقدمات میں 70،70 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، جبکہ کیس سے متعلق مزید کارروائی قانون کے مطابق جاری رہے گی۔
