ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی اصل مالیت سامنے آ گئی، حیران کن انکشاف

فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی ایک بار پھر دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جس کی مالیت سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ٹرافی تقریباً 37 سینٹی میٹر بلند اور 6 کلوگرام وزنی ہے، جسے 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ صرف اس میں استعمال ہونے والے سونے کی موجودہ عالمی قیمت کے مطابق مالیت تقریباً ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے، تاہم اس کی تاریخی اہمیت اور منفرد دستکاری کے باعث اگر اسے نیلام کیا جائے تو اس کی قیمت کروڑوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ ٹرافی دو انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو تھامے ہوئے دکھائے گئے ہیں، جسے اطالوی مجسمہ ساز نے 1970ء میں تیار کیا تھا۔ اس کے نچلے حصے میں سبز معدنی پتھر کی تہیں بھی شامل ہیں جو اسے مزید منفرد بناتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دی جاتی بلکہ فیفا اسے اپنے پاس محفوظ رکھتی ہے اور فاتح ٹیم کو اس کی سونے کی تہہ والی نقل بطور یادگار دی جاتی ہے۔