ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ٹی 20 ورلڈکپ: آئی سی سی بنگلادیش کی درخواست پر غور کرے گا، فیصلہ آسان نہیں

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلان کے بعد کہ وہ ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت نہیں جائیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بنگلادیش کی درخواست پر غور کرے گا، تاہم معاملہ آسان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی فوری جائزہ لے گا اور دو روز میں آفیشلز کا اجلاس ہوگا، مگر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر بی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ہے، اور آئی سی سی کا شامل ہونا مناسب نہیں۔ بنگلادیش کے انکار سے ایونٹ کے شیڈول میں بڑی تبدیلیاں درکار ہوں گی، جس سے گروپ میچز اور سپر ایٹ مرحلے پر اثر پڑ سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بھی بنگلادیش کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اس درخواست کو مسترد کر سکتا ہے اور بنگلادیش کو ورلڈکپ میں شرکت سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔