پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے دورے میں ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا، تاہم سیریز 2-1 سے سری لنکا کے نام رہی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے ون ڈے سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کی تھی، جبکہ پاکستانی بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مجموعی کارکردگی توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔
