یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر میں فضائی حملے کے سائرن بجا دیے گئے، جبکہ حملوں کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
