ذات صلة

جمع

مکہ میں حج سیزن: زبانوں کا عالمی اجتماع

حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ ایک عالمی مرکز...

رفحا کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے نئے امکانات

رفحا کمشنری کی وسیع ہری بھری چراگاہیں اور صحرا...

سعودی طلبہ کی امریکہ میں شاندار کامیابی، 24 بین الاقوامی اعزازات حاصل

امریکا میں منعقدہ انٹرنیشنل سائنس و انجینیئرنگ فیئر میں...

کراچی میں شدید گرمی کی لہر، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ

کراچی میں صبح کے اوقات میں بھی گرم ہوائیں چلنے لگی ہیں، جس پر طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں انفیکشنز اور معدے کے مسائل بڑھ سکتے ہیں، اس لیے باہر کے کھانے پینے سے گریز اور صاف یا ابلا ہوا پانی استعمال کیا جائے۔

شہریوں کو ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہننے، سر ڈھانپنے اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے، خاص طور پر صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے کے دوران دھوپ سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔