ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سعودی شہری نے بیمار والد کے لیے 7 ہزار مربع میٹر پر ’ہیریٹج فورٹ‘ تعمیر کر دیا

سعودی عرب کے علاقے الرس میں ایک شہری نے اپنے بیمار والد کی خوشی کے لیے وسیع رقبے پر روایتی طرز کا ’ہیریٹج فورٹ‘ تعمیر کر دیا، جو اب سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ قلعہ تقریباً 7 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے اور اسے آٹھ ماہ میں مکمل کیا گیا۔ اس میں ہزاروں قدیم اشیا، پرانا اسلحہ، روایتی برتن اور تاریخی نوادرات رکھے گئے ہیں جو والد کے شوق سے منسلک ہیں۔

قلعے میں ایک بڑی لائبریری بھی قائم کی گئی ہے جس میں ہزاروں نایاب اور تاریخی کتابیں موجود ہیں، جبکہ اس مقام کو مقامی ثقافت اور ورثے کی عکاسی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔