لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس میں دو مجرموں کی سزا کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ مجرموں نے اپنی سزاؤں کو چیلنج کیا تھا، تاہم عدالت نے اپیلیں خارج کر دیں۔
