ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

درعیہ میں عالمی ہفتۂ بحالی، ماہرین کا تعمیراتی ورثے کے تحفظ پر تبادلۂ خیال

سعودی عرب کے درعیہ میں پہلا عالمی ہفتۂ بحالی جاری ہے، جس میں 12 ممالک کی 20 کمپنیاں اور ماہرین شریک ہیں۔ یہ ایونٹ سعودی ہیرٹج کمیشن اور اٹلی سمیت مختلف اداروں کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے اور 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ہفتۂ بحالی میں جدید ٹیکنالوجیوں، پینل ڈسکشنز، ورکشاپس اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے تعمیراتی ورثے کے تحفظ پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔ ہیرٹج کمیشن کے محمد المندیل کے مطابق یہ ایونٹ مقامی اور عالمی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر علم اور تجربے کے تبادلے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ایونٹ میں روایتی فنون پر ورکشاپس، لائیو آرٹ سیشنز اور تھیٹر و سینما کے پروگرام بھی شامل ہیں۔ اٹلی کے سفیر کارلو بلداچی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت ثقافت اور جدت کو اپنی ترقی کی بنیاد بنایا ہے، جو مستقبل کو ماضی کی جڑوں کے ساتھ جوڑنے کا واضح پیغام ہے۔