ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سید جمال شاہ کو فرانسیسی حکومت کا اعلیٰ ثقافتی اعزاز

اسلام آباد میں معروف فنکار اور سابق وفاقی وزیر سید جمال شاہ کو فرانسیسی حکومت نے فنونِ لطیفہ اور ثقافت میں نمایاں خدمات پر Chevalier de l’Ordre des Arts et des Lettres کے اعزاز سے نوازا۔

فرانسیسی سفیر نکولا گالے کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں مختلف سفارتکار اور فنکار شریک ہوئے۔ سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمال شاہ نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کو بھی مضبوط بنایا۔

جمال شاہ نے ہنرکدہ کالج آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کی بنیاد رکھی، PNCA کے ڈائریکٹر جنرل اور 2023 میں وفاقی وزیر برائے ثقافت کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ آج بھی سلک روڈ کلچر سینٹر کے چیئرمین کی حیثیت سے عالمی سطح پر ثقافتی مکالمے کو فروغ دے رہے ہیں۔