ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

عسیر میں درختوں کے تنوں سے شہد کی پیداوار کی منفرد روایت برقرار

سعودی عرب کے عسیر ریجن میں شہد کی فارمنگ کا ایک منفرد روایتی طریقہ آج بھی رائج ہے، جس میں قدرتی طور پر سوکھے درختوں کے کھوکھلے تنوں کو شہد کی مکھیوں کے چھتوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تنے مکھیوں کے لیے قدرتی ماحول، مناسب درجہ حرارت اور نمی برقرار رکھتے ہیں، جس سے معیاری شہد تیار ہوتا ہے۔ حالیہ برسوں میں روایتی طریقوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ کر شہد کی پیداوار کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق عسیر سعودی عرب کی مجموعی شہد کی پیداوار کا تقریباً 20 فیصد فراہم کرتا ہے، جبکہ ہزاروں افراد اس شعبے سے وابستہ ہیں۔