سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں استعمال ہونے والے لکڑی کے روایتی پیمانے علاقے کی قدیم تجارتی اور سماجی تاریخ کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ جدید پیمائش کے نظام سے پہلے انہی پیمانوں کے ذریعے غلہ، کھجور، کافی، اجناس اور مائعات کی مقدار ناپی جاتی تھی۔
یہ پیمانے مقامی لکڑی سے تیار کیے جاتے تھے اور انہیں مضبوط بنانے کے لیے دھاتی پٹیاں بھی لگائی جاتی تھیں۔ اس دور میں یہی پیمانے خرید و فروخت میں درست پیمائش اور منصفانہ تجارت کی علامت تھے۔
آج سعودی عرب کے ہیریٹیج میوزیم ان تاریخی اشیا کو محفوظ رکھے ہوئے ہیں تاکہ روایتی دستکاری، مقامی ثقافت اور قدیم تجارتی نظام کو آئندہ نسلوں تک منتقل کیا جا سکے۔
