اداکارہ عروہ حسین نے حال ہی میں ایک تقریب میں منفرد مغربی طرز کا لباس پہن کر شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔
عروہ حسین کے نئے انداز کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے ان کے موجودہ لک کا موازنہ ان کے حالیہ ڈرامے کے کردار سے بھی کیا۔
یاد رہے کہ عروہ حسین طویل وقفے کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپس آئی ہیں اور ان دنوں ڈرامہ ’آپ کی عزت‘ میں اپنی اداکاری کے باعث ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
