پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کا طرزِ سیاست مختلف ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کی گئی اور پولنگ سے قبل ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات بھی انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض حلقوں میں پولنگ عملے کی تاخیر اور ایک کارکن کی ہلاکت جیسے معاملات پر بھی سوالات موجود ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل مقامی نوعیت کے ہیں اور پیپلز پارٹی کو وہاں عوامی حمایت حاصل ہے۔
