سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جدہ میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر و ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے کرکٹ انفراسٹرکچر، پچز کی تیاری، وینیو پلاننگ، کوچز اور امپائرز کی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔ اس منصوبے کا مقصد سعودی عرب کو بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کے لیے تیار کرنا اور وژن 2030 کے تحت کھیلوں اور اسپورٹس ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ شراکت داری سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی۔
