ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

آبنائے ہرمز بحران: برطانیہ کا 35 ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ

برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد پیدا ہونے والے عالمی توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے 35 ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بحری راستے کی بحالی، پھنسے ہوئے جہازوں اور عملے کی حفاظت، اور تیل و گیس کی ترسیل دوبارہ شروع کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اسٹارمر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال پیچیدہ ہے اور آبنائے ہرمز کو کھولنا آسان نہیں، اس لیے سفارتی اور سیکیورٹی سطح پر مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ کی بندش سے عالمی توانائی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جبکہ مختلف ممالک نے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے ذخائر استعمال کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔