ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

کراچی میں بارشوں کا الرٹ، انتظامات مکمل: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں متوقع بارشوں کے پیش نظر حکومت مکمل طور پر الرٹ ہے اور تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے اضافی ڈی واٹرنگ پمپس نصب کیے گئے ہیں، جبکہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے اہم چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کر کے وہاں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔