سعودی خواتین کے لیے مہندی صرف آرٹ نہیں بلکہ خوشی، ثقافت اور وراثت کا اظہار بھی ہے۔ یہ روایت نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہے اور خواتین اپنی خوبصورتی کو نکھارنے کا ذریعہ بنتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، مہندی کے دلکش ڈیزائن اکثر قدرتی ماحول سے متاثر ہو کر بنائے جاتے ہیں، جو ثقافتی جڑوں اور ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔
خواتین مہندی کو کئی مواقع پر لگاتی ہیں، اور یہ خوشی کے لمحات کو مزید یادگار بناتا ہے۔ ہاتھوں اور پیروں پر یہ آرٹ صرف زیبائش نہیں بلکہ جذبات، ثقافتی فخر اور نسل در نسل سے چلی آنے والی روایت کی زبان بھی ہے۔
