ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

علی لاریجانی کے قتل پر روسی صدر کا ردِعمل

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے علی لاریجانی کے قتل پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے باضابطہ قتل قرار دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر نے ایرانی رہنما کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کو پامال کر دیا ہے۔

اس سے قبل روسی دارالحکومت ماسکو میں صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ خود مختار ممالک کو نقصان پہنچانے والے ایسے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔

روسی قیادت کے اس بیان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں عالمی سطح پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔