ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

کراچی میں بوہری برادری کی عید الفطر — روح پرور مناظر

کراچی میں بوہری برادری نے آج عید الفطر نہایت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سب سے بڑا اجتماع صدر کے علاقے میں واقع طاہری مسجد میں ہوا، جہاں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے نمازِ عید ادا کی۔ اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات دیکھنے میں آئے۔

نمازِ عید کے بعد برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارک باد دی اور خوشیاں بانٹیں۔ اس موقع پر خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جن میں ملک کے امن و استحکام، سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی۔

اجتماعات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔