ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

شمالی کوریا کی مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت، امریکا اور اسرائیل پر تنقید

شمالی کوریا نے ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی قیادت کا انتخاب ایرانی عوام کا حق ہے اور اس فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو غیر قانونی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی برادری کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے رہنما کم جونگ اُن کی نگرانی میں جدید جنگی بحری جہاز سے اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا۔ کم جونگ اُن نے اس موقع پر ملک کی جوہری دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام بیرونی خطرات، خصوصاً امریکا اور اس کے اتحادیوں سے دفاع کے لیے ضروری ہے۔