ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

امریکی جوہری بمبار بیس کے قریب پراسرار ڈرون، سیکیورٹی ہائی الرٹ

امریکا میں ایک نامعلوم ڈرون کے اہم فوجی اڈے کے قریب پرواز کرنے کے بعد سیکیورٹی حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈرون کو بارکسڈیل ایئر فورس بیس کے قریب دیکھا گیا جس کے بعد فوجی حکام نے فوری حفاظتی اقدامات شروع کر دیے۔

یہ اڈہ جدید B-52 Stratofortress بمبار طیاروں کا مرکز ہے جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی کی سطح کو چارلی فورس پروٹیکشن کنڈیشن تک بڑھا دیا گیا، جو ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

حکام کے مطابق ڈرون کی شناخت اور اس کے آپریٹر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے تحویل میں لیا گیا یا نہیں۔ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ فوجی تنصیبات کے اوپر بغیر اجازت ڈرون اڑانا سنگین جرم ہے جس پر جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔