ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ کے قریب ایک فوجی تنصیب پر راکٹ اور ڈرون حملوں کے بعد اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی کارروائی کی، جس میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق اس پیش رفت نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تناؤ کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کی کارروائی آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے ردِعمل اور لبنان کے دفاع کے لیے کی گئی، اور اس نے حیفہ میں میزائل دفاعی نظام کو نشانہ بنایا۔

ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ لبنان بھر میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور شمالی اسرائیل کو لاحق خطرات کا بھرپور جواب دے گی۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان اور وادیٔ بقاع کے درجنوں دیہات کے مکینوں کو انخلاء کی ہدایت بھی جاری کی ہے، جس سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2024 کی جنگ کے بعد فریقین کے درمیان جنگ بندی طے پائی تھی، تاہم لبنان کا مؤقف ہے کہ اسرائیل مسلسل فضائی حملوں کے ذریعے معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔