ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں بارش کا الرٹ، کئی علاقوں میں اسکول بند

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ملک کے...

ملائیشیا میں قرآن و سائنس سے متعلق عالمی کونسل کا افتتاح

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں رابطہ عالم اسلامی کے...

ریما خان کا پرانا واقعہ: ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایت کارہ ریما خان...

کوئٹہ کی پلے آف امیدیں برقرار، کارکردگی بہتر بنانے کا عزم

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے...

کیوبا کی فوج کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 6 زخمی

کیوبا کی سیکیورٹی فورسز نے امریکا میں رجسٹرڈ ایک کشتی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

کیوبا کی حکومت کے مطابق ان کے سمندری حدود میں داخل ہونے والی کشتی پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ فائرنگ کے بعد زخمیوں کو کشتی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کیوبا کی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ کارروائی امریکی حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی اور نہ ہی اس میں کسی امریکی اہلکار کا کوئی کردار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیوبا کی حکومت نے امریکا کو اس واقعے سے آگاہ کر دیا ہے، تاہم ہوانا میں قائم امریکی سفارتخانہ آزادانہ طور پر معاملے کی تصدیق کرے گا۔

مارکو روبیو کے مطابق کھلے سمندر میں اس نوعیت کی فائرنگ کا واقعہ غیر معمولی ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب کیوبا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔