ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

چندی گڑھ میں نجی بینک سے 590 کروڑ کا مبینہ فراڈ، سابق برانچ منیجر سمیت چار گرفتار

بھارت کے نجی بینک IDFC First Bank کی چندی گڑھ برانچ میں سامنے آنے والے 590 کروڑ روپے کے مبینہ مالی فراڈ کے کیس میں Haryana Anti Corruption Bureau نے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سابق برانچ منیجر ریبھو رشی، اس کی اہلیہ سواتی سنگلا، سواتی سنگلا کے بھائی ابھیشیک سنگلا اور ایک سابق ریلیشن شپ منیجر شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہریانہ حکومت کے مختلف محکموں کے اکاؤنٹس سے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر منتقل کی گئیں، جن میں سے تقریباً 300 کروڑ روپے ’سواستک دیش پروجیکٹس‘ نامی کمپنی کے اکاؤنٹ میں بھیجے گئے، جو ملزمان سے منسلک بتائی جاتی ہے۔

اینٹی کرپشن بیورو کے ڈائریکٹر جنرل اے ایس چاؤلہ کے مطابق مرکزی کردار ریبھو رشی اور اس کا ساتھی ہیں، جنہوں نے چند ماہ قبل ملازمت چھوڑ دی تھی۔ رقم کو چندی گڑھ سے موہالی کے ایک اور بینک میں منتقل کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سرکاری محکمے نے اپنا اکاؤنٹ منتقل کرنے کی درخواست دی اور جانچ کے دوران ریکارڈ اور اصل بیلنس میں فرق پایا گیا۔ بعد ازاں دیگر سرکاری اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کی گئی۔

بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ سرکاری محکموں کو تقریباً 583 کروڑ روپے بمع سود واپس کر دیے گئے ہیں اور تفتیش میں مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔