ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پاکستان یورپی ممالک کو افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے تیار، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ Mohsin Naqvi نے کہا ہے کہ پاکستان ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت یورپی ممالک بھیجنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے روم میں منعقدہ مائیگریشن ڈائیلاگ میں شرکت کی، جہاں اٹلی، اسپین اور یونان کے وزرا بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے اٹلی کی جانب سے 10 ہزار 500 ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ یورپی ممالک نقل مکانی کے خواہش مند افراد کے لیے قانونی اور باقاعدہ طریقہ کار کو فروغ دیں تاکہ غیر قانونی آمد کی حوصلہ شکنی ہو۔

وزیر داخلہ کے مطابق یونان اور اسپین کے وزرا نے پاکستانی شہریوں کو روزگار کے مواقع دینے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ حکام نے اس امر کو سراہا کہ سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔