ذات صلة

جمع

مکہ میں حج سیزن: زبانوں کا عالمی اجتماع

حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ ایک عالمی مرکز...

رفحا کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے نئے امکانات

رفحا کمشنری کی وسیع ہری بھری چراگاہیں اور صحرا...

سعودی طلبہ کی امریکہ میں شاندار کامیابی، 24 بین الاقوامی اعزازات حاصل

امریکا میں منعقدہ انٹرنیشنل سائنس و انجینیئرنگ فیئر میں...

جمعۃ المبارک پر لاہور میں سخت سیکیورٹی انتظامات

لاہور میں جمعۃ المبارک کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کے مطابق نمازِ جمعہ کے اختتام تک شہر بھر میں خصوصی حفاظتی اقدامات جاری رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات، مارکیٹس اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی پولیس نفری تعینات کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے شہر کی مسلسل نگرانی بھی کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔