ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

اسٹنٹ لگوانے کے بعد کن باتوں سے پرہیز ضروری؟ ماہرِ امراض قلب کی ہدایات

دل کی شریان میں اسٹنٹ ڈالنے (انجیو پلاسٹی) کا مقصد خون کی روانی بہتر بنانا، سینے کے درد کم کرنا اور دل کے دورے کے خطرے کو گھٹانا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق اسٹنٹ لگوانا علاج کا اختتام نہیں بلکہ طویل المدتی نگہداشت کی شروعات ہے۔

اسٹنٹ کے بعد پرہیز:

  • سگریٹ نوشی سے مکمل اجتناب: سگریٹ اسٹنٹ میں خون کے لوتھڑے کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔

  • دوائیں بغیر مشورے کے بند نہ کریں: خاص طور پر خون پتلا کرنے والی ادویات۔

  • سپلیمنٹس اور دیسی علاج خود سے نہ استعمال کریں۔

  • ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی سے بچیں، وزن اچانک بڑھنے نہ دیں۔

دل کو صحت مند رکھنے کے آسان اصول:

  • دوائیں وقت پر لیں اور فالو اپ چیک اپ کرواتے رہیں۔

  • روزانہ ہلکی ورزش جیسے چہل قدمی یا سائیکلنگ کریں۔

  • پھل، سبزیاں، ثابت اناج، کم چکنائی والا گوشت اور خشک میوہ جات شامل کریں۔

  • نمک، میٹھے اور پروسیسڈ کھانوں کا استعمال کم کریں۔

  • ذہنی سکون، اسٹریس کنٹرول اور پوری نیند کو ترجیح دیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ سینے میں نیا درد، سانس میں دقت یا غیر معمولی تھکن محسوس ہونے پر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اسٹنٹ خون کا بہاؤ بحال کرتا ہے، مگر دل کی حفاظت صرف صحت مند طرزِ زندگی کے ذریعے ممکن ہے۔