ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

دہلی میں خاتون کمانڈو مبینہ گھریلو تشدد میں جان سے گئی

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پولیس کی اسپیشل SWAT یونٹ سے وابستہ 27 سالہ اہلکار کاجل چوہدری مبینہ طور پر شوہر کے تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق وہ حاملہ بھی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل شوہر انکور نے خاتون کے بھائی کو فون کر کے دھمکی آمیز گفتگو کی، اور کچھ دیر بعد دوبارہ کال کر کے موت کی اطلاع دی۔ تفتیش کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سر پر بھاری چیز سے وار کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی پسند کی تھی، تاہم اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ خاتون کو عرصے سے جہیز کے معاملے پر دباؤ اور تشدد کا سامنا تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قتل اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔