العلا گورنریٹ نے سیاحوں کے لیے ’ہیرو ایکسپیریئنس‘ پروگرام شروع کیا ہے، جو فضائی سیر، زمینی دریافت اور رات کے پُرسکون ماحول پر مشتمل ہے۔ پروگرام العلا کے قدرتی مناظر اور تاریخی ورثے کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
صبح فضائی سیر کے دوران سیاح وادیوں، پہاڑوں اور صحرا کے وسیع مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور علاقے کے جغرافیائی تنوع کا مکمل منظر حاصل کرتے ہیں۔ نیچے اترنے کے بعد گائیڈ کی رہنمائی میں زمینی ٹور شروع ہوتا ہے، جس میں صحرا کی ٹریلز اور قدرتی مناظر شامل ہیں۔
سیاحوں کی اگلی منزل شرعان نیچر ریزرو ہے، جو صاف آسمان، جنگلی حیات اور پُرسکون ماحول کے لیے مشہور ہے۔ یہ ریزرو ’ڈارک سکائی سائٹس انٹرنیشنل‘ کی تصدیق شدہ جگہ ہے، جہاں ستارہ بینی اور فلکی مظاہر کا بہترین تجربہ ممکن ہے۔ شام کے وقت یہاں سیاح فلک کے حسین مناظر اور ستاروں کی چمک سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جو انسان اور فطرت کے قدیم تعلق کی یاد تازہ کرتے ہیں۔
