ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

’اپنی چھت اپنا گھر‘: گھروں کی توسیع کے لیے بلاسود قرضوں کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت گھروں کی توسیع کے لیے بلاسود قرضے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے والے افراد اپنے گھروں کی توسیع کے لیے آسان قرض حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں جون 2026 تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر تعمیر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، جبکہ ’اپنی زمین اپنا گھر‘ اسکیم کے تحت 1,531 پلاٹس کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

حکام کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت 53 ہزار سے زائد گھر زیرِ تعمیر ہیں، جبکہ اس منصوبے کے تحت اب تک 164 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔