ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

سعودی عرب میں بحیرۂ احمر کے ساحلوں کے لیے نئے ریگولیٹری ضوابط نافذ

سعودی ریڈ سی اتھارٹی نے بحیرۂ احمر کے ساحلوں کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں، جس کے تحت ساحلوں کو غیر رسمی تفریحی مقامات کی بجائے منظم اور لائسنس یافتہ سائٹس کے طور پر چلایا جائے گا۔

نئے فریم ورک کے مطابق ساحلوں پر سرگرمیوں کی اجازت صرف لائسنس یافتہ اداروں کو ہوگی، جو دو سال کے لیے جاری کیے جائیں گے اور تجدید کی درخواست معیاد ختم ہونے سے 30 دن پہلے جمع کرانی ہوگی۔ حفاظتی اقدامات، خطرات کا بندوبست، ماحولیاتی پرمٹ، انشورنس اور ساحلوں کی گنجائش کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ساحلی سرگرمیوں میں یکسانیت، آپریشنل خطرات میں کمی، نگرانی کے نظام کو بہتر بنانا اور ساحلی سیاحت کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ موجودہ آپریٹرز کو نئے ضوابط پر عمل درآمد کے لیے ایک سال کی مہلت دی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس شعبے کا ہدف 2030 تک قومی پیداوار میں 85 بلین ریال کا حصہ ڈالنا اور تقریباً دو لاکھ 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے، جبکہ توقع ہے کہ آئندہ چار سال میں 19 ملین سیاح سعودی عرب آئیں گے۔