سعودی وزیر ثقافت اور العلا رائل اتھارٹی کے کمشنر شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے چیئرمین اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
توسیعی منصوبے کے تحت ایئرپورٹ کا رقبہ 3800 مربع میٹر سے بڑھا کر 5450 مربع میٹر کر دیا گیا، جبکہ مسافروں کی سالانہ گنجائش 4 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ ایئرپورٹ میں سمارٹ ای گیٹس نصب کیے گئے ہیں، آرائیول لاؤنج میں امیگریشن کی سہولیات بڑھائی گئی ہیں اور پاسپورٹ کنٹرول پلیٹ فارمز کی تعداد 4 سے بڑھا کر 12 کر دی گئی ہے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق یہ توسیع سیاحتی اور لاجسٹک خدمات میں اضافہ کرے گی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گی، جبکہ مسافروں کو بہترین تجربہ فراہم کرے گی۔
