ذات صلة

جمع

ریاض میں فلپائنی جڑی بچیوں کی 18 گھنٹے طویل کامیاب سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سعودی...

مسجد الاقصی میں خلاف ورزیوں پر 8 مسلم ممالک کی مشترکہ مذمت

سعودی عرب، پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے...

غیر مجاز کلینیکل پریکٹس پر پی ایم ڈی سی کا سخت مؤقف

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غیر مجاز کلینیکل...

انو کپور کا انکشاف، اوم پوری پر بہن کی زندگی متاثر کرنے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم...

پاکستان انڈر-16 ٹیم یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

پاکستان انڈر-16 فٹبال ٹیم قازقستان میں ہونے والے یوئیفا...

ریاض میں طویق سکلپچر 2026 کا آغاز، 18 ممالک کے 25 فنکار شریک

ریاض رائل کمیشن اور ریاض آرٹ پروگرام کے تحت طویق سکلپچر سمپوزیم کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں 18 ممالک کے 25 آرٹسٹ شریک ہیں، جن میں سعودی فنکار بھی شامل ہیں۔ یہ سمپوزیم ریاض کی تحلیہ سٹریٹ پر ’ٹریسز آف واٹ ول بی‘ تھیم کے ساتھ 22 فروری 2026 تک جاری رہے گا۔

اس سال کے ایڈیشن میں مجسمہ سازی کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے: ایک میں گرینائٹ اور سٹینلس سٹیل کا امتزاج، اور دوسرا ری سائیکل شدہ دھاتوں کے ذریعے جدید فن پارے تیار کرنا۔ تیار ہونے والے فن پارے ریاض آرٹ کی مستقل کلیکشن کا حصہ بنیں گے اور شہر کے اہم مقامات یا چوراہوں پر نصب کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ طویق سمپوزیم 2019 میں شروع ہوا اور اب تک 150 سے زائد فنکاروں کی میزبانی کر چکا ہے، جبکہ اس سال 590 فنکاروں نے شرکت کی درخواست دی تھی اور ججوں کا پینل 25 افراد پر مشتمل ہے۔