ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں

کراچی میں سرد موسم بدستور جاری ہے اور آج شہر کا درجہ حرارت کافی کم ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت محسوس کی جا رہی ہے، جہاں بعض مقامات پر درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر گیا۔ جناح ٹرمینل کے اطراف سب سے زیادہ سردی رہی جبکہ گلستانِ جوہر، شاہراہِ فیصل، ماڑی پور اور بن قاسم جیسے علاقوں میں بھی ٹھنڈ نمایاں طور پر محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک دن کے دوران موسم خشک اور رات کے وقت سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن میں موسم نسبتاً معتدل ہو سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کی مقدار درمیانی سطح پر ہے اور ہلکی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، جو سردی کے احساس کو مزید بڑھا رہی ہیں۔