ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

نکول کڈمین اور کیتھ اربن کی شادی کا اختتام، طلاق باہمی رضامندی سے

ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین اور گلوکار کیتھ اربن نے تقریباً دو دہائیوں بعد اپنی شادی کو قانونی طور پر ختم کر دیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کے تمام معاملات طے کر لیے ہیں، جن میں اپنی دو بیٹیوں سنڈے روز (17 سال) اور فیتھ مارگریٹ (15 سال) کی تحویل بھی شامل ہے۔ بنیادی تحویل نکول کڈمین کے پاس ہوگی، جبکہ کیتھ اربن کو ہر دوسرے ہفتے کے آخر میں ملاقات کا حق حاصل ہوگا۔

دونوں نے اپنے اثاثے، ذاتی سامان، بینک اکاؤنٹس اور گاڑیاں باہمی رضامندی سے تقسیم کر دی ہیں اور الیمونی یا ازدواجی اخراجات کے دعوے ختم کر دیے ہیں۔ نکول اور کیتھ کی علیحدگی کی خبریں ستمبر 2025 میں سامنے آئیں، جبکہ دونوں موسم گرما 2025 کے آغاز سے الگ رہ رہے تھے۔ یاد رہے کہ یہ جوڑا 2006 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔