ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ’ساتھ چلو‘ ثقافتی پروجیکٹ کا آغاز

سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ایک ثقافتی منصوبے ’ھیکو‘ کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد علاقے کی قدیم تاریخی اور سماجی شناخت کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔

منصوبے کے تحت مٹی سے بنے قدیم طرز کے مکانوں اور مقامی دستکاری کو اجاگر کیا جائے گا۔ پروجیکٹ میں مقامی لڑکیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ دستکاری، مقامی صنعت اور روزگار کے مواقع فروغ پائیں۔

نام ’ھیکو‘ یعنی ’ساتھ چلو‘ وزیٹرز کو دعوت دیتا ہے کہ وہ مل کر العلا کے تاریخی مقامات کو دیکھیں اور اس کے ورثے کے بارے میں تفصیل سے جانیں۔ منصوبے سے نہ صرف ثقافتی شعور میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاحت اور مقامی معیشت میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔