ذات صلة

جمع

سعودی عرب: نجی شعبے کے ملازمین کے لیے حج چھٹیوں کے ضوابط واضح

سعودی وزارتِ افرادی قوت نے نجی شعبے کے ملازمین...

گوری سپراٹ کے ساتھ خود کو مکمل محسوس کرتا ہوں، عامر خان کا اظہار

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ...

عامر خان کا بڑا اعلان، فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل زیرِ تیاری

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے مداحوں کو خوشخبری...

رومان رئیس نے بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس نے...

بلدیاتی انتخابات: پنجاب حکومت تیار، تاریخ کے اعلان کی منتظر

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور صرف الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا انتظار ہے۔ ان کے مطابق پنجاب میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات مسلم لیگ (ن) نے جیتے، اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ بلدیاتی الیکشن جلد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر جماعت کا جمہوری حق ہے، مگر اسمبلی کے اندر قانون شکنی اور بدتمیزی قابلِ قبول نہیں۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق اسمبلی میں زبردستی داخل ہونے، دروازے توڑنے اور نامناسب زبان استعمال کرنے کے باوجود حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض جماعتیں سیاسی مکالمے کے بجائے دباؤ ڈالنے اور رعایتیں حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں، جبکہ حکومت آئینی اور قانونی طریقے سے معاملات آگے بڑھانا چاہتی ہے۔