ذات صلة

جمع

ہوبارا بسٹرڈ بریڈنگ سینٹر میں 25 ہزار پرندوں کی افزائش کا ہدف

سعودی عرب میں امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر...

عسیر میں سعودی کافی فیسٹیول کا آغاز، کاشتکاروں کی بڑی شرکت

سعودی عرب کے علاقے عسیر ریجن کے رجال المع...

کبریٰ خان کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل، اردو تلفظ پر دلچسپ ردِعمل

اداکارہ کبریٰ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا...

سابق کرکٹر کے بیٹے پر حملہ، تشدد کے بعد ملزمان فرار

سرگودھا میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے...

اداکار علی طاہر کا والد کے گردے کے کینسر سے صحتیابی تک کا سفر

معروف اداکار علی طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو 2006ء میں گردے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، مگر ہمت اور بروقت علاج کے باعث وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی طاہر نے بتایا کہ تشخیص کے وقت گھر کا ماحول انتہائی پریشان کن تھا، لیکن والد نے حوصلے سے فیصلہ کیا کہ وہ فوراً سرجری کروائیں گے۔ آپریشن کے دوران ایک گردہ نکال دیا گیا، اور خوش قسمتی سے علاج کامیاب رہا۔

اداکار نے ناظرین کو کینسر کی ابتدائی علامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو کسی قسم کا درد نہیں تھا، صرف پیشاب میں خون آنا وہ علامت تھی جس سے بیماری کا پتہ چلا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسی علامات کو معمولی نہ سمجھا جائے اور فوراً طبی معائنہ کروایا جائے۔