ذات صلة

جمع

سعودی ثقافت میں تسبیح کی منفرد روایت اور اہمیت

سعودی عرب میں تسبیح، جسے عربی میں "السبحہ" کہا...

حمزہ سہیل کے نئے لُک نے مداحوں کو سلمان خان کے چلبل پانڈے کی یاد دلا دی

پاکستانی اداکار حمزہ سہیل نے سوشل میڈیا پر اپنا...

ٹائیگر شروف پروفیشنل فٹبال میں ڈیبیو کے قریب

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کو ڈورنڈ کپ کے...

پاکستان پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گا

پاکستان کی مردوں کی فٹ بال ٹیم پہلی مرتبہ...

اسرائیل کے اقدامات نے خود اسے مشکل میں ڈال دیا، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ملنے والی کھلی چھوٹ اب عالمی برادری کے لیے ناقابلِ برداشت بن چکی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیل کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کئی اتحادی ممالک نے بھی اس کے رویے پر ناپسندیدگی ظاہر کی۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن عبور کی اور اپنے لیے مشکلات کھڑی کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمان میں ہمیشہ پُرامن رویہ اپنانا چاہتی ہے اور کسی صوبائی کارڈ کے استعمال کی ضرورت نہیں تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک مؤثر ریلیف اسکیم ہے جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔