ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی فائٹ پر فخر ہونا چاہیے، دبئی کی مشکل پچ پر کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا اور وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان نے 136 رنز کے ہدف کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے میچ 11 رنز سے جیتا اور بھارت کے خلاف پہلی بار ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنالی۔