جاپانی وزیراعظم شِگیرو ایشِبا نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیاں نہ روکیں تو جاپان جوابی اقدامات کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ یکطرفہ کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں اور مسئلے کا حل دو ریاستی فارمولا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران بڑھ رہا ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔