وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) وفاقی سطح کا منصوبہ ہے جبکہ سیلاب زدگان کی براہِ راست مدد صوبے فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے بی آئی ایس پی صرف امداد نہیں بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ متاثرینِ سیلاب کی مدد میں بی آئی ایس پی کو شامل نہ کرنا غفلت ہوگی کیونکہ اس ادارے کے پاس ڈیٹا اور تیز تر رسائی کی صلاحیت موجود ہے۔