ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورت حال سنگین

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح بڑھ رہی ہے جہاں بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے۔ جسٹر اور بلوکی کے مقامات پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے چناب میں قادر آباد اور خانکی کے قریب انتہائی اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم دونوں جگہ پانی کی مقدار میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

دریائے ستلج پر ہیڈ سلیمانکی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد ایک لاکھ 9 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ بہاولنگر کے کئی دیہات اور بستیاں زیرِ آب آچکی ہیں، جہاں رابطہ سڑکیں اور عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک دو ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ انتظامیہ نے 18 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں۔

دریائے چناب میں کوٹ مومن کے علاقے میں بھی چھ لاکھ کیوسک کا ریلا داخل ہوا ہے۔ سرگودھا میں 2500 افراد اور 1700 سے زائد مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے ہیں، اور ریلا گزرنے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔