ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں بارش کا الرٹ، کئی علاقوں میں اسکول بند

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ملک کے...

ملائیشیا میں قرآن و سائنس سے متعلق عالمی کونسل کا افتتاح

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں رابطہ عالم اسلامی کے...

ریما خان کا پرانا واقعہ: ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایت کارہ ریما خان...

کوئٹہ کی پلے آف امیدیں برقرار، کارکردگی بہتر بنانے کا عزم

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے...

پنجابی فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا انتقال کر گئے

پنجابی فلموں کے معروف اداکار اور کامیڈین جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں چل بسے۔ اہلخانہ کے مطابق انہیں برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعے کی صبح انتقال کر گئے۔

بھلا کی آخری رسومات 23 اگست کو موہالی میں ادا کی جائیں گی، جن میں فلم انڈسٹری کی بڑی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ ان کے انتقال پر شوبز اور سیاسی حلقوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

جسوندر سنگھ بھلا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم چھنکاتا سے کیا اور بعدازاں “کیری آن جٹا”، “بھاجی ان پرابلم”، “جٹ اینڈ جولیٹ” سمیت درجنوں سپرہٹ فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔