ذات صلة

جمع

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں...

امریکا نے متعدد تجارتی شراکت دار ممالک پر نئے ٹیرف نافذ کر دیے

ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت دار ممالک پر...

مملکت میں آئندہ جمعرات سے بارش کے نئے سلسلے کا امکان

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے نجران، جازان، عسیر، الباحہ، تبوک، مکہ اور مدینہ ریجن کے کئی علاقوں میں آئندہ جمعرات سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ عاجل نیوز کےمطابق مرکز کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ بارش کا سلسلہ حائل، قصیم، الجوف،حدود الشمالی اور ریاض ریجن کے کچھ علاقوں تک پھیلنے کی توقع ہے۔ متوقع موسمی صورتحال پر خصوصی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی مرکز برائے موسمیات کے تجزیہ نگار عقیل العقیل نے بھی گزشتہ روزالاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئےاپریل کے آخر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع ظاہر کی تھی۔ علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے پیش نظرپیر کو محایل عسیرگورنریٹ اور رجال المع میں کلاسز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم تدریس کا سلسلہ آن لائن ’مدرستی’ پلیٹ فارم کے ذریعے جاری رہے گا۔