ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ مہدی مسکانی نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور تعاون پر اے سی سی اور اس کے صدر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ملنے والی حمایت ایرانی عوام کے لیے حوصلہ افزا تھی۔ مہدی مسکانی نے امن کے فروغ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے محسن نقوی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے مؤثر اسپورٹس ڈپلومیسی قرار دیا۔
